پیٹرول بم کے ستائے عوام پر KE کا حملہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے۔
نیپرا کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے1 روپے38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے45 پیسے،جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔نیپرا نے کہا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔