لانگ مارچ میں امریکا مخالف نعرے، عمران خان نے شرکاء کو چپ کروادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے ایک اور غیر معمولی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سابق وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اپنے کنٹینر پر کھڑے ہو کر میڈیا کو بیان دینے کی تیاری کر رہے ہیں، اس دوران کنٹینر سے نیچے کھڑے کارکنان کو امریکا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔


لانگ مارچ کے شرکاء جیسے ہی امریکا کے خلاف نعرے بلند کرتے ہیں کنٹینر پر کھڑے عمران خان اور علی محمد خان بوکھلا جاتے ہیں اور پیچھے مڑ کر شرکاء کو خاموش ہوجانے کا اشارہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی کنٹینر سے ایک غیر معمولی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری چیئرمین عمران خان کے کان میں تقریر میں ’اسلامک ٹچ‘ دینے کا کہہ رہے ہیں۔
قاسم سوری اپنی بات کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے آپ کو عاشق رسول کہتا ہوں اور نبیﷺ کا فالوور ہوں۔