حکومت کی جانب سے 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دی جا سکے گی . پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرڈ افسران ممبر تعینات نہیں ہوں گے . اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے سول سروس ریفارمز کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سے کم کر کے 55سال کرنے اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن پرکشش تنخواہ اور الاؤنسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تھا . معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز تھی جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ 5سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے ریٹائرڈ افسران پر بڑی پابندی لگا دی . تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ نوکری نہیں ملے گی .
متعلقہ خبریں