راولپنڈی میں لاپتہ ہونے والی چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں لاپتہ ہونے والی چار لڑکیوں میں سے دو مل گئیں . تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کے مختلف اور بڑے شہروں سے بچیوں کے لاپتہ ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے بھی چار لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں . حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو لاپتہ ہوئیں . اس کے علاوہ بشریٰ اور امبر عباسی 7 اگست کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے لاپتہ ہوئیں . لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں گھر سے سکول اور ٹیوشن جانے کے لیے نکلی تھیں . تاہم اب چار بچیوں سے دو مل گئی ہیں . اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی تھانہ گمجمنڈی کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیاں بشریٰ اور امبر تھانہ پہنچ گئیں، لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر مورخہ 07 اگست 2021 کو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے، مقدمات کی تفتیش جاری ہے .

دونوں لڑکیوں کو معزز عدالت کے روبرو پیش کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی . اس سے قبل لاہور سے چار بچیوں کے لاپتہ ہونے کا بھی واقع سامنے آیا تھا . جنہیں چار روز بعد بازیاب کرایا گیا تھا . . بچیاں چار روز تک لاپتہ رہیں اور ملزمان کے پاس رہیں . پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے ساتھ کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی گئی،بچیوں کے کئی روز تک لاپتہ ہونے نے کئی سوالات بھی کھڑے کر دئیے ہیں کیونکہ واقعے کا مقدمہ کافی دیر سے درج کیا گیا تھا . پولیس نے بچیوں کی بازیابی کے لیے بڑی ٹیمیں تشکیل دی تھیں . پولیس نے بتایا کہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر پر قحبہ خانہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا . شہزاد کے قحبہ خانہ سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانہ ناغلہ منڈی میں درج ہوا . پولیس نے بتایا کہ شہزاد اس مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تو اُس نے ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا . علاوہ ازیں پاکپتن سے بھی چار بچیاں لاپتہ ہوئی تھیں . وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد پاکپتن سے گمشدہ 4 بہنیں لاہور سے مل گئی تھیں . . .

متعلقہ خبریں