عامر لیاقت بہت جلد پاگل خانے میں ہونگے: سوشل میڈیا صارفین

کراچی (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اُن کی حالیہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کرنے کے مشورے ملنے لگے۔گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔


عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔‘
اب سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر عامر لیاقت کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صارفین کی جانب سے تنقیدی ٹوئٹس پر ایک نظر:


واضح رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے ناصرف اُن پر سنگین الزامات لگائے بلکہ اُن کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کیں جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی دونوں سابقہ بیویوں بشریٰ اور طوبیٰ اور موجودہ بیوی دانیہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔