ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

جیوانی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر کے جال میں “کروکر” مچھلی پکڑی گئی . جو دولاکھ 80ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوئی .

مچھلی کا وزن اڑتالیس کلوسے زائد ہے .
ماہرین کے مطابق دراصل کروکر کی اتنی قیمت اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے . جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے . اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے . چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے .
اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹیچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں