محکمہ فشریز میں خلاف ضابطہ بھرتیاں، بلوچستان ہائیکورٹ کا متعلقہ حکام کو نوٹس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ ماہی گیری/ فشریز میں ہونے والے حالیہ بھرتیوں میں لورالائی ڈویژن کے چار اضلاع کا کوٹہ مختص نہ کرنے کے حوالے سے آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماہی گیری، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری کونوٹسز جاری کردئیے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل خالد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست میں موقف اپنایا کہ بلوچستان حکومت کے محکمہ ماہی گیری/ فشریز میں 400 سے زائد گریڈ ایک تا گریڈ چودہ کی مختلف نئی اسامیاں اخبارات میں مشتہر کی گئی ہے جس میں لورالائی ڈویژن کے چار اضلاع کا ڈویژنل کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ہیحالانکہ بلوچستان حکومت نے 29 جون 2021 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے موسی خیل، لورالائی، بارکھان اور دکی کے اضلاع پر مشتمل نیا لورالائی ڈویژن تشکیل دیا ہے مگر محکمہ ماہی گیری نے حالیہ اسامیوں میں لورالائی ڈویژن کے لاکھوں مرد و خواتین کے لیے ڈویژنل کوٹہ مختص نہیں کیا ہے جوکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی اور حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتی ہیدرخواست گزار کے وکیل خالد خان کاکڑ ایڈوکیٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ محکمہ ماہی گیری/ فشریز میں جاری حالیہ ٹیسٹ و انٹرویوز کا سلسلہ تاحکم ثانی معطل کیا جائیں،کیونکہ محکمہ ماہی گیری کے حکام لورالائی ڈویژن کے 4 اضلاع کے لاکھوں باصلاحیت نوجوانوں اور خواتین کے لیے ڈویژنل کوٹہ مختص نہ کرکے امتیازی سلوک کر رہے ہیں جس پر عدالت عالیہ نے ایڈوکیٹ جنرل اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

3 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

8 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago