’’اگر وہاں سے نہ نکلتی تو انہوں نے مجھے جان سے مار ڈالنا تھا‘‘

پشاور(قدرت روزنامہ) اگر وہاں سے نہ نکلتی تو انہوں نے مجھے جان سے مار ڈالنا تھا، جس بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، ایسی غنڈہ گردی 72 سال کی عمر میں نے کبھی نہیں دیکھی، ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ لانگ مارچ کے دن جس بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، ایسی غنڈہ گردی 72 سال کی عمر میں نہیں دیکھی۔
پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران پیش آئے واقعات کا بتاتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق اگر آپ کو کسی خاتون کو گرفتار کرنا ہو تو اس کیلئے خاتون پولیس کا ساتھ ہونا لازمی ہے لیکن وہاں کوئی لیڈی پولیس نہیں تھی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس والوں کی جانب سے روکے جانے پر میں نے گاڑی خود روک دی، جس کے بعد وہ جنگلیوں کی طرح میرے پیچھے بھاگے، اور مجھے گاڑی سے 3 مسٹنڈوں نے گھسیٹا، میری گاڑی کی ونڈ شیلڈ توڑ دی، اگر میں وہاں سے نہ نکلتی تو انہوں نے مجھے بھی مار ڈالنا تھا، 72 سال کی عمر میں ایسی غنڈہ گردی نہیں دیکھی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میں برسوں سے سیاست کررہی ہوں، اس طرح کی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی، تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ مجھ سے بڑی عمر کی خاتون ایم پی اے کے گھر میں گھس کر اس کو گھسیٹ کرلے کر گئے، عوام کا مار مار کر حشر کردیا اور پھر اس پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے حماد اظہر کے گھر پیش آئے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں وہاں موجود تھی پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی، پولیس مجھے گرفتار کرکے لے جانا چاہتے تھے، لیکن میں زمین پر بیٹھ گئی، اتنی دیر میں میڈیا آگیا ورنہ یہ مجھے گھسیٹ کر بھی وہاں سے لے جاتے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

4 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

4 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago