لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آبادسمیت کتنے شہروں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذکردیاگیا؟بڑی خبرآگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے مختلف اضلاع میں 31اگست تک سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ،لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجابکے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون کے تحت آوَٹ ڈور شادی کی تقریبات رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی اورآوَٹ ڈور تقریبات میں 300سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق ترمیم شدہ لاک ڈاوَن آرڈر آج سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا۔