جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں رہائشی فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ سے شہری اور غیر ملکی شدید پریشان ہوگئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ شہر کی نئی پلاننگ کے تحت کچی اورغیر منظم آبادیوں کو ختم کیا جارہا ہے جس کے تحت عمارتوں کوگرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث رہائشی فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو کمروں کے عام فلیٹ کا کرایہ 25 ہزار ریال سالانہ طلب کیا جارہا ہے جبکہ بجلی کا بل اس کے علاوہ ہے، تین کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 35 ہزار، چار کمروں کے اپارٹمنٹ کا 40 جبکہ پانچ کمروں کا کرایہ مالکان کی جانب سے 50 ہزار ریال طلب کیا جانے لگاہے۔ اس سے قبل دو کمروں کا فلیٹ باآسانی 8 سے 10 ہزار ریال جبکہ 3 کمروں کا کرایہ 10 سے 12 ہزار ریال اور چار کمروں کے فلیٹ کا سالانہ کرایہ 16 سے 20 ہزار ریال سالانہ ہوتا تھا۔
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…