الیکشن کمیشن اور انتظامیہ انتخابی عمل کو غیر شفاف کرنے سے باز آ جائیں، ڈاکٹر عبدالمالک

کولواہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ انتخابی عمل کو غیر شفاف کرنے سے بعض آجائیں . تربت سے جاری بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انتخابی عمل میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں کریں گے .


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبائی وزراء پر پابندی لگائیں اور ان کے نقل و عمل کو محدود کریں . انہوں نے کہا کہ الیکشن عملہ کولواہ، جت اور بلور جانے اور انتخابات کرانے کے بجائے سب تحصیل ہوشاپ کے ہائی اسکول میں پولنگ کرانے کی کوشش کررہا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ علاقوں سے ایک سو کلومیٹر دور بغیر کسی اطلاع کے پولنگ اسٹیشن قائم کرنا عوام کے حق رائے دہی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے لہذا ایسے عمل کو ہر گز تسلیم نہیں کریں گے فوری طور پر الیکشن کمیشن اس غیر آئینی اقدام پر نوٹس لے اور الیکشن عمل کو معطل کریں .

. .

متعلقہ خبریں