آڈیو ٹیپ نے عمران کی اصلیت بے نقاب کردی، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس، انہوں نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔
ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔