عرفان خان کا عیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کر رکھا ہے، صبا قمر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان کی جانب سے عیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کر رکھا ہے۔
جیو نیوز کے کامیڈی ’شو ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ عرفان خان نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نصیبوں والی ہوں، پیدا ہوتے ہی گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔صبا قمر نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں سب نے آرام کیا لیکن میں کام کرتی رہی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں دل اور ہاتھ کی بہت کھلی ہوں، الحمد اللّٰہ میں بڑی قسمت والی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے میں بھی کسی حد تک ’’کملی‘‘ ہوں۔