بڈھی کیوں کہا؟ اداکارہ کرینہ کپور بڈھی کہنے پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسان ہمیشہ یہی سمجھتا ہے کہ وہ ساری زندگی یوں ہی جوان رہے گا مگر یہ حقیقت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ مشہور بھارتی اداکارہ کرینیہ کپور کو بڈھی ہونے کا طعنہ دیتے رہتے ہیں تو اب انہوں نے بھی ایسے لوگوں کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جو انہیں بڈھی کہہ کر پکارتے ہیں۔لوگ اکثر انہیں کمنٹس میں ا کر اس الفاظ سے پکارتے ہیں جو انہویں برا لگتا ہے۔ اسی بات پر انکا کہنا ہے کہ میں خود بھی اکثر یہ کمنٹس دیکھتی ہوں اور یہی بڈھی کا الفاظ سر فہرست ہوتا ہے۔


یاد رہے کہ بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور 41 برس کی ہو چکی ہیں ارو ان کے اب 2 بچے بھی ہیں مگر انہوں نے اپنی صحت کا اس قدر خیال رکھا ہوا ہے کہ یہ 41 برس کی معلوم ہی نہیں ہوتی۔یہی نہیں اس سے پہلے بھی لوگوں نے ان کی عمر پر بہت بات کی ارو اپنی عمر پر بات کرنے والوں کو انہوں نے ہمیشہ ہی لاجواب کیا۔