آٹے کے بعد گھی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

بہاولپور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے بعد چند دنوں میں گھی اور چینی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے کم کرکے 490 کا کردیا ہے، آٹے پر200ارب کی سبسڈی دی، چند دنوں میں گھی اور چینی سستی ہونے کی خوشخبری سناؤں گا۔انہوں نے بہاولپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے نوجوانوں کو انٹرنیٹ سروس پھر سے شروع کریں گے،

نوازشریف اور شہبازشریف نے یہی سکھایا کہ حمزہ جو بات اور وعدو کرو اس پر پہرہ دینا، آج نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے بہاولپور کے نوجوانوں سے پیار ہے، میں آپ کوخوش کروں گا، سیاسی مقصد کیلئے بلکہ اللہ کو خوش کرنے کیلئے دن رات عوام کی خدمت کروں گا، پاکستان کے لوگو ں نے دیکھ لیا کہ یہ جس حقیقی آزادی مارچ کیلئے نکلا تھا، شہید اکمل کے بیٹے کو جب گلے لگایا تو باپ کی میت سامنے پڑی تھی، اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپ رہے تھے میں نے اسے حوصلہ دیا اللہ تمہارے ساتھ ہے، عمران نیاز ی سے پوچھے کہ اس بچے کے سامنے پہاڑ جیسی زندگی ہے،

جب وہ اچھے نمبر لے گا اور عید پر کپڑے لینے ہوں گے تو باپ کا دست شفقت اس کے سر پر نہیں ہوگا، سیالکوٹ میں شہید کانسٹیبل کے بچے کو ملنے گیا تو اس کے بچوں پر دست شفقت نہیں ہوگا، عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا، سپریم کورٹ نے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، میں رابطے میں تھا، میرا خدشہ تھا یہ انتشار پھیلائے گا وہی ہوا اس نے کے پی پولیس اورجی بی وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی، گرین ایریاز میں آگ لگائی، پولیس اور رینجرز والوں کو زخمی کیا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 25لاکھ لوگ نہیں آئے لیکن صبح ساڑھے 8بجے کالی عینکیں لگا کر کہتا مجھے بیٹھنا تھااور ایک دن نہیں رکا، یہ ایک بزدل آدمی ہے ، ہمارا دین ہمارا سب کچھ ہے، جس طرح اس نے ریاست مدینہ نعرہ لگا کر غریبوں کا جھونپڑا گرایا، بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو جائز کیا، نوکریاں دینے اور گھر دینے کا جھوٹا وعدہ کیا، عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس دیا، قاسم سوری کان میں کہتا ہے خان صاحب ذرا اسلامی ٹچ دو،

یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عوام نیازی تمہیں کہتا ہوں تم نے عوام کو جھوٹ ، سبزباغ اورکرپشن کا ٹچ دیا، اب کہتا 6دن بعد دوبارہ آرہا ہوں، عمران نیازی تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے ، سن لو!تم دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمہیں جیل میں پھینکنے والا ٹچ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 10کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے سے 160 روپے کم کرکے 490 روپے کا کیا، آٹے پر 200ارب کی سبسڈی دی، چند دنوں میں گھی اور چینی سستی ہونے کی خوشخبری سناؤں گا۔