” تحریک انصاف کی سپورٹر تھی لیکن جب پتہ چلا کہ ۔ ۔ ۔” عمران خان پر تنقید کرنیوالی اداکارہ عفت عمر کھل کر بول پڑیں
کراچی(قدرت روزنامہ) عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حمایتی رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔دوران انٹرویو عفت عمر کہہ رہی ہیں کہ ‘ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھی، یہ جو انہوں نے حرکتیں کی ہیں اس سے پتہ چلا ہے کہ اندر کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے کچھ کرنے کے بجائے صرف باتیں ہی کیں’۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں، جہاں اداکارہ کو کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں متعدد صارفین عفت عمر کے بیان سے متفق بھی ہیں۔