روہیت شیٹی نے ساؤتھ و بالی ووڈ کی بحث پر کیا کہ کہہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر روہیت شیٹھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ آئیڈیا کہ بالی ووڈ ختم، ناممکن ہے . روہیت شیٹھی نے نارتھ ساؤتھ سینما کے حوالے سے بھارت میں ان دنوں جاری بحث پر اپنے خیالات کے اظہار کرنے کے لیے کی ہیں .


روہیت نے ان خیالات کا اظہار ممبئی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا . انہوں نے جنوبی بھارت کی فلموں کے بالی ووڈ پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا . یاد رہے کہ بھارت کے ان دونوں فلمی مراکز میں معیاری فلموں اور بزنس پر ان دنوں کافی گرما گرم بحث چل رہی ہے .
اس حوالے سے روہیت شیٹی نے کہا کہ ساؤتھ کی فلموں کی بھارت بھر میں مقبولیت کو بالی ووڈ کے زوال کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے . انہوں نے کہا کہ نارتھ اور ساؤتھ دونوں جگہوں کے سینما مزید بہتری لاسکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہورہا .
اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور فلم ساز کرن جوہر بھی نارتھ ساؤتھ فلم ڈبیٹ میں اپنی آرا کا اظہار کرنے والوں میں شامل ہوئے . واضح رہے کہ اس برس بہت سی غیر ہندی فلموں کو فلم بینوں نے پسند کیا اور انھوں نے اچھا بزنس بھی کیا، جن میں کے جی ایف چیپٹر ٹو، آرآرآر اور پشپا دی رائز شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں