فون پر گھنٹوں لمبی بات کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، کالز، ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صارفین کے لئے اہم خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو متاثر کیا، سیلولر کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا . نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق تمام موبائل کالز اور ڈیٹا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2022ءمیں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی ہیں .

دکانداروں اور ریٹیلرز کا کہناہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے . دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا ہے کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50 روپے سے 100روپے کر دیا ہے . مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10 سے 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے . اسی طرح ماہانہ کال پیکجز کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے . ماہانہ کال پیکجز کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے . پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اس سے قبل سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کو پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی

تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دیگر تمام کمپنیوں کو پی ٹی اے کی رضامندی سے پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے . واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے منی بجٹ پاس کیا جس میں ٹیلی کام سیکٹر کی خواہش کے خلاف ود ہولڈنگ ٹیکس کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں