سینیٹری پیڈز پر پابندی نہیں، لگژری چیزوں پر پابندی لگی : مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰاعیل نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے سینیٹری پیڈز، ڈائپرز یا ان کے خام مال پر پابندی عائد نہیں کی ہے، پابندیاں صرف کچھ لگژری یا غیر ضروری سامان پر لاگو ہوتی ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’کسی صنعتی خام مال پر کوئی پابندی نہیں ہے، پابندی صرف کچھ لگژری یا غیر ضروری سامان پر ہے اور یقینی طور پر سینیٹری پیڈز یا ڈائپرز (یا ان کے خام مال) پر کوئی پابندی نہیں ہے، جو کہ بلاشبہ ضروری سامان ہیں‘۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کل اس معاملے پر باضابطہ وضاحت جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ 19 مئی کو حکومت نے ایک ہنگامی اقتصادی منصوبے کے تحت غیر ضروری لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اس فیصلے کا اعلان ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل، بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے کے بعد کیا گیا۔
بعض حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ فہرست میں شامل 30 سے زائد اقسام کی ممنوع اشیا میں سینیٹری نیپکن کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام مال بھی شامل ہے۔پاکستان میں پیڈز تیار کرنے والی 2 کمپنیوں میں سے ایک سینٹیکس کے چیف آپریٹنگ افسر محمد کامران نے حال ہی میں ڈان امیجز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ نیپکن کی تیاری میں شامل 2 بنیادی خام مال درآمد کیے جاتے ہیں۔
محمد کامران نے کہا کہ پابندی کا مطلب یہ ہوگا کہ فیکٹری کو بالآخر بند ہونا پڑے گا کیونکہ موجودہ سپلائی ختم ہونے کے بعد ہم انہیں مزید تیار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خام مال سیپ پیپر اور ویڈنگ سیلولوز فائبر ہیں، یہ مصنوعات ایچ ایس کوڈ 4803.000 کے تحت آتی ہیں جن پر وزارت تجارت کے مطابق نئی درآمدی پابندیوں کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی خام مال ہیں جو خواتین کے سینیٹری نیپکن کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں، یہ اشیا نہ تو ٹشوز ہیں اور نہ ہی لگژری بلکہ ایس آر او کے سیریل نمبر 63 میں شامل ہیں۔تیار مصنوعات کی فہرست میں خام مال یا نیم تیار شدہ مصنوعات کی غیر منصفانہ شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد کامران نے انہیں لگژری اشیا میں شامل کیے جانے سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

35 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

60 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago