خبردار! ہیٹ ویو، سیلاب، بارشوں اور خشک سالی کیلئے تیار رہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کو ہیٹ ویو، سیلاب، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بین الحکومتی پینل نے ماحولیاتی تبدیلی کو انسانی بقا کے لیے خطرناک قراردے دیا۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل نے رپورٹ جاری کر دی۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ حرارت 2030 تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ عالمی حدت میں انسانوں کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کو ہیٹ ویو، سیلاب، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ کے سائنسدانوں کے مطابق انسان دنیا کے ماحول پر بری طرح سے اثر انداز ہو رہا ہے اور اس بات سے انکر نہیں کیا جا سکتا۔؎

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ جس حساب سے گیسز کا اخراج جاری ہے ایک دہائی میں درجہ حرارت کی حد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں اور اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح میں دو میٹر تک اضافے کے خدشے کو ’رد نہیں کیا جا سکتا۔‘