بلدیاتی انتخابات، گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کو برتری

گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں مکران ڈویژن کے اہم شہر گوادر میں جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ ’حق دو تحریک‘ نے 157 میں سے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے مقابلے میں نیشنل پارٹی دوسرے جبکہ بی این پی مینگل گروپ تیسرے نمبر پر ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک نے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نیشنل پارٹی نے 20 حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ بی این پی مینگل گروپ 16 حلقوں میں کامیاب ہوکر تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چار حلقوں میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رات گئے تک سامنے آنے والے یہ نتائج پارٹیوں کے اپنی طرف سے جاری کردہ ہیں، سرکاری طور پر اس طرح کی کامیابی کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سرکاری نتائج کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ ’حق دو تحریک ‘کی جانب سے گوادر کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

2 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago