یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے . ذرائع وزارت توانائی کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا .

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا .
نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا . رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے . نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی .
نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی . بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی امکان ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنی نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی . اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے . نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں