اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت توانائی کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا۔رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی۔
نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنی نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی۔اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے۔نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…