ریحام خان کو عمران خان کا نام نہ لینے کا مشورہ لیکن ریحام خان نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ٹوئٹر پر ان کے سابق شوہر کا نام نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ملنے والے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ٹوئٹ میں ریحام خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ’ اب میرے خیال میں نیازی کا نام لینا بھی چھوڑ ہی دینا چاہیے، جتنا نام لیں گے اتنی ہی اس کو اہمیت دیں گے، نیازی پاکستان کے لیے ایک بھیانک خواب تھا جو ختم ہو گیا‘۔
ریحام خان نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہترین مشورہ ہے، ہمیں عمران خان کے لیے ہرجگہ پی ایم اور ایف ایم مینشن کرنا چاہیے۔