اشنا شاہ کا ہالی ووڈ میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے نئے پراجیکٹس میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروڈیوسر شونڈا رائمز کی نیٹ فلکس سیریز ’برجرٹن‘ کے اہم کرداروں میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر تعریف کی ہے۔


اُنہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’برجرٹن نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ​​میں جنوبی ایشیاکے اداکاروں کے لیے بہت زیادہ جگہ بنائی ہے۔‘
اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ’بالآخر، ناصرف مخصوص کرداروں میں بلکہ اہم کرداروں میں نظر آنا حیرت انگیز بات ہے۔