بیٹی میری آواز کو نہ پہچان سکی، دا راک کا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن المعروف دا راک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی پسندیدہ فلم میں میری آواز نہیں پہچان سکی۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں انہیں بیٹی کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ڈوین جانسن نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والد اور بیٹی کی یہ چائے کی پارٹی ان لمحات میں سے ہیں جہاں زندگی کو حقیقی زاویے میں ڈالا جاسکتا ہے۔
اپنی پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ اس بچی نے یہ بات ماننے سے ہی انکار کردیا تھا کہ میں نے اس کی پسندیدہ ڈزنی فلمز میں سے فلم کے کردار کے لیے آواز دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کہتی ہے کہ آپ ماؤئی نہیں ہیں، آپ تو دا راک ہیں۔یاد رہے کہ ڈزنی مویز کی اینیمیٹڈ فلم موانا میں ڈوین جانسن نے ماؤئی کا کردار نبھایا تھا۔
دا راک کی تین بیٹیاں ہیں، پہلی بیوی ڈینی گارسیا سے ایک بیٹی 20 سالہ سائمون ہیں جبکہ دوسری بیوی لارین ہشیان سے دو بیٹیاں 6 سالہ جیسمین اور 4 سالہ ٹیانا ہیں۔