فرح خان کی جانب سے تحریری جواب نیب میں جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں وکیل نے فرح خان کے4 ملازمین کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق بطور وکیل فرح خان آج نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔
نیب میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وکیل فرح خان کا کہنا ہے کہ نیب ایک ایسے مقدمے میں طلب کر رہا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔
وکیل فرح خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ فرح خان کی شادی 2003 میں ہوئی، ان کے شوہر احسن جمیل گجر 1999میں چیئرمین ضلع کونسل تھے۔
فرح خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے تحریری جواب میں مزید کہا کہ نیب نوٹس نہ صرف غیر قانونی، بلکہ اختیارات سے تجاوز ہے، فرح خان پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، نہ سرکاری دفتر میں ملازمت کی۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ امید ہے پہلے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین ہوگا، اگر دائرہ کار کا تعین نہ کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سےرجوع کیا جائے گا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago