فرح خان کی جانب سے تحریری جواب نیب میں جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں وکیل نے فرح خان کے4 ملازمین کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا . ایڈووکیٹ اظہر صدیق بطور وکیل فرح خان آج نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا .


نیب میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وکیل فرح خان کا کہنا ہے کہ نیب ایک ایسے مقدمے میں طلب کر رہا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے .
وکیل فرح خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ فرح خان کی شادی 2003 میں ہوئی، ان کے شوہر احسن جمیل گجر 1999میں چیئرمین ضلع کونسل تھے .
فرح خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے تحریری جواب میں مزید کہا کہ نیب نوٹس نہ صرف غیر قانونی، بلکہ اختیارات سے تجاوز ہے، فرح خان پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، نہ سرکاری دفتر میں ملازمت کی .
تحریری جواب میں کہا گیا کہ امید ہے پہلے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین ہوگا، اگر دائرہ کار کا تعین نہ کیا گیا تو اعلیٰ عدالتوں سےرجوع کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں