چینی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولت اورآسانی فراہم کرینگے:وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، پاکستان سی پیک منصوبوں میں بھی چینی باشندوں کوسہولت فراہم کرے گا.
چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولت اور آسانی فراہم کریں گے۔چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی شہد سے میٹھی ہے، پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی اور چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنےکی کوشش کریں گے۔چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولت اور آسانی فراہم کریں گے۔زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔ پاکستان کو ہر شعبے میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے، گزشتہ 3 دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مشکلات درپیش ہیں۔چین توانائی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔پاک چین دوستی وقت کےساتھ مزید مستحکم ہوتی رہی، پاکستان سی پیک منصوبوں میں بھی چینی باشندوں کوسہولت فراہم کرے گا۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago