لاہور: 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے 18دن پہلے اغوا کیا گیا 5 سالہ بچہ بازیاب کرا لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ 18 دن پہلے 5 سالہ اریز وٹو سندر کی نواحی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوسرے بچوں کے ساتھ گھر کے قریبی پارک میں کھیل رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 اغوا کار اسے اغوا کرکے لے گئے تھے۔
ایس ایس پی عمران کشور نے کہا کہ ملزموں نے گھر والوں سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جدید ذرائع استعمال کر کے ملزموں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور 2 ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔عمران کشور کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے بچے کو اغوا کرتے وقت چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے۔