بس چند گھنٹے باقی ، شدید بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار، کن کن شہروں میں ابرِ رحمت برسنے والی ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موسمیاتی ادارے کے مطابق اس وقت مغربی ہواؤں کا سسٹم بدستور کشمیر کے اوپر ہےاور بحیرہ عرب ,خلیج بنگال سے نم ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہےاور ایک سرکولیشن بھی وسطی پاکستان پر موجود ہے۔
جس کی وجہ سے آج بھی ملاکنڈ/ہزارہ/کوہاٹ/مردان/پشاور ڈویژن کے بعض اضلاع میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بنوں/ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں آندھی اور چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ 11 جون سے ایک طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ھے۔
اگر یہ سلسلہ توقع کے مطابق طاقتور رہتا ہے تو امید ہے کہ مون سون جون کے آخری عشرے سے شروع ہو جائیگا۔