وینا ملک کا مریم نواز پر ایک بار پھر لفظی حملہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں بولنے والی اداکارہ ، میزبا ن اور ماڈل وینا ملک نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر لفظلی حملہ کر دیا۔
وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ، جس میں انہوں نے مریم نواز کا نام لئے بغیر انہیں مخاطب کرکے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ والد کی تیمارداری کا بہانہ بنا کر جیل سے مفرور سزا یافتہ مجرمہ عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ وہ پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہے۔وینا ملک میں آخر میں انہیں ’دو نمبر سائیکو بُڈھی بھگوڑی‘ لکھ کر ٹوئٹ کا اختتام کر دیا۔