دنیا کی سب سے چھوٹی بچی گھر منتقل

سنگاپور (قدرت روزنامہ)سنگاپور میں دنیا کی سب سے چھوٹی بچی یو سوآن کی پیدائش ہوئی، جس کو 13 ماہ شدید علاج کے بعد نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔بچی کی ماں نے شیڈول سے چار ماہ قبل ایمرجنسی میں سی سیکشن کے ذریعے بچی کو جنم دیا تھا۔ یو سوآن کی پیدائش کے وقت اس کی لمبائی 24 سنٹی میٹر تھی جبکہ وزن 212 گرام تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی پہلے سے زیادہ صحت مند ہے جبکہ اب اس کا وزن 6.3 کلو گرام ہے۔ نیشنل یونیورسٹی ہسپتال سنگاپور کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا بچنا تقریبا ناممکن تھا۔ یہ ایک غیر معمولی کوویڈ 19 بچی بن گئی ہے جو ہنگامی حالات میں امید کی کرن بن کر دنیا میں آئی ہے۔ اسپتال میں بچی کا بہترین علاج کیا گیا۔ڈاکٹرز نے کہا کہ اب بھی یو سوآن پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہے، یو سوآن کو گھر میں سائنس لینے کے لیے مشین کی ضرورت ہو گی تاہم امید کی جاتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔

بچی کے علاج پر 2لاکھ 70 ہزار 6 سو ڈالرز کا خرچ آیا جسے والدین نے فنڈنگ مہم کے ذریعے ادا کیا

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں سب سے چھوٹے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی جس کا وزن 248 گرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔