حریم شاہ کا ترکی کے ساحل پر ڈانس، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ترکی کے ساحل پر بالی ووڈ گانے پر رقص کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔حریم شاہ نے ترکی کے ساحل پر سیر و تفریح کرتے ویڈیوز انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)


کالے لباس میں ملبوس حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز میں بطور بیک گراؤنڈ میوزک بالی ووڈ کا مقبول گانا چل رہا ہے۔

ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔


واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔