پاکستان اور ترکی کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، ان 7دہائیوں میں دونوں برادر ملک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے .
وزیراعظم نے ترک نیوز ایجنسی اندولو کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکی باہمی مفادات کےتمام معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں ممالک بنیادی قومی مفاد کے تمام امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں .


جموں وکشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترک قیادت کے مشکور ہیں، پاکستان ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، ترکی میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارکمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کروں گا، پاکستان میں توانائی ،ای کامرس، ایگروبیس انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں