شہباز حکومت کا ایک اور یوٹرن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے خام مال، انٹرمیڈیٹ گڈز اور دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے لگژری مصنوعات پر پابندی پر یوٹرن لیتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے خام مال، انٹرمیڈیٹ گڈز اور دیگر اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والی تیار مصنوعات اور مشینری کی درآمد پر پابندی ختم کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت جلد ہی ان اشیا کی فہرست پر کام کرے گی، جو 19 مئی کو جاری کردہ ایس آر او 598 کے تحت پابندی والے کسٹم کوڈ میں نادانستہ طور پر شامل ہوگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہمیں صنعتوں سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، اس سے قبل 25 مئی کو پہلی وضاحت جاری کی گئی تھی، جس میں حکومت نے جانوروں کی خوراک اور انرجی سیورز پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔اس حوالے سے وزارت تجارت نے وضاحتی نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ 19 مئی کو لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم شکایات پر نوٹیفکیشن میں خامیاں دور کر رہے ہیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق انڈسٹری نے مختلف خام مال درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجاویز دی ہیں ، تجاویز پر ایف بی آر کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، مختلف خام مال کی درآمد پر بھی پابندی سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں 7لاکھ طلبہ کوعینک اورآلہ سماعت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7لاکھ طلبہ کوعینک اور ہیئرنگ ایڈ فراہم…

11 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل، جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

ایپوہ(قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ…

16 mins ago

علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، مزید نہیں کرنے دیں گے، گورنر کےپی

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین…

20 mins ago

پنجاب حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام…

25 mins ago

مری میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی

مری (قدرت روزنامہ)نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس سے…

29 mins ago

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

3 hours ago