لاہور (قدرت روزنامہ) ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کی مستقل چھٹی کردی، 2022میں اب تک 2522 طویل مدت غیر حاضرملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے .
تفصیلات کے مطابق طویل مدت ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کی مستقل چھٹی کردی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا .
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے غیر حاضر 105 ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیا، 2022میں اب تک 2522 طویل مدت غیر حاضرملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے .
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے کہا کہ سروس سے فارغ105 ملازمین ڈیوٹی سےمسلسل غیرحاضرتھے، غیر مجازچھٹیاں سروس ڈلیوری میں رکاوٹ کاباعث بنتی ہیں . رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ خالی کردہ پوسٹوں پربتدریج نئی بھرتیاں جاری ہیں، تمام افسران اور ورکرز غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں .