آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں گے،وزیراعظم عمران خان
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل ہو گا، آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات دورہ لاہور کے دوران دس بلین ٹری سونامی کے تحت میاواکی اربن فارسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔تقریب سے قبل وزیراعظم کو میاواکی اربن فارسٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ لاہور کے 53 مختلف مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جا چکے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ میاواکی جنگل عام درختوں سے 10 گنا تیزی سے نمو پاتا ہے اور یہ 100 کنال اراضی پر محیط ہے۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا جنگل اگایا گیا ہے۔
PM @ImranKhanPTI will Inaugurate World’s Largest Miyawaki Urban Forest, Saggian.
Comprising 100 Kanal and with plantation of 160,000, the forest will change the environmental landscape of Lahore.🌱
Pakistan 🇵🇰 Leads again!#Plant4Pakistan21#CleanGreenPunjab pic.twitter.com/oZxZzs3UYW
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) August 9, 2021