حریم شاہ کے مسقط میں سیر سپاٹے، نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ مسقط میں سیر سپاٹوں میں مٖصروف ہیں۔

حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نصرت فتح علی کی مشہور قوالی تیرے پیارے نے تیری چاہ نے مجھے ایک شرابی بنا دیا چل رہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hareem Bilal Shah (@hareem.shah_official_account)


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کو دیکھتے ہوئے حریم مسکراتے ایک مخصوص انداز اپنائے فٹ پاتھ پر چل رہی ہیں جبکہ سڑک کے دوسرے کنارے کافی گاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔
واضح رہے کہ ان دنوں حریم شاہ مسقط و عمان میں موج، مستیاں کررہی ہیں ۔
ٹک ٹاک اسٹار کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں، سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے پر حریم شاہ کو کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔