عوامی سواری اب جیب پر بھاری،موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ)موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں پر ہو گا، کمپنی نے قیمتوں میں 3ہزار 600 سے 9 ہزار تک اضافہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا ،میٹرو،یونائٹیڈ، روڈ پرنس نے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھا دیں ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلز کی قیمتیں 3 سے 9 ہزار تک بڑھا دیں ۔ ہنڈا 70 سی 3600 اور 125 سی سی ہنڈا 5000 روپے مہنگا کردیا گیامہنگائی کی بہتی گنگا میں لوکل کمپنیز نے بھی ہاتھ دھو لیے روڈ پرنس کیجانب سے تمام ماڈلز کی بایئکس 3 ہزار مہنگی کردی گئیں،

یونایئٹڈ اورمیٹرو کمپنی نے بھی تمام بایئکس کی قیمتیں 3 ہزار تک بڑھا دیں میٹرو کمپنی نے 100 اور 200 سی سی موٹرسایئکل لوڈر کی قیمتیں 7 سے 10 ہزار بڑھا دیں۔مہنگائی کی بہتی گنگا میں لوکل کمپنیز نے بھی ہاتھ دھو لیے،تیز رفتار موٹرسائیکل لوڈر 7 ہزار ،آٹو رکشہ لوڈر 10 تک مہنگے ہوگئے،ڈالر ،بجلی ،گیس،پارٹس پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر اضافہ کرنا پڑا ،کمپنیز کی لوٹ مار جاری،حکومت نے عوام کو مافیہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔

ہنڈا سی ڈی 70 3600 بڑھکر بڑھکر 1 لاکھ 6ہزار 500 کی ہوگی ہے،سی ڈی ڈریم 4 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 13ہزار500 میں ملے گی،ہنڈا پرائڈر 5 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 44 ہزار 900 میں ملے گی،سی جی ون ٹو فائیو 5 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 500 میں ملے گا۔سی جی 125 سپیشل 5 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 98 ہزار 500 میں ملے گا۔سی بی 125 ایف 9 ہزار بڑھکر 2 لاکھ 53 ہزار 900 میں دستیاب ہوگا،سی بی 150 سی سی ایف 9 ہزار بڑھکر 3 لاکھ 8 ہزار 900 میں مل سکے گا،سی بی 150 سی سی ایف سلور 9 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 900 روپے میں ملے گا۔ واضح رہے کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز سے ہی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یکم جون کو ہونے والی قیمتوں کا اضافہ چوتھا اضافہ ہوگا۔