عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے بیانات پر کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنا دی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیر نگرانی کام کرنے والی 5 رکنی کمیٹی عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمودخان کے بیانات کا جائزہ لیکر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر داخلہ، قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔
عمران خان نے ایک انٹرویو میں پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحے کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اگلے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف خيبر پختونخوا کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔اجلاس میں کابینہ ارکان کی 25 مئی کو لانگ مارچ مسترد کرنے پر عوام کو مبارکباد دی کہا کہ عوام نے انتشار پیدا کرنے والوں کو مسترد کردیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء نے اجلاس کو یقین دلایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔کابینہ اجلاس کے دوران جے یو آئی کے وزیر مذہبی امور مولانا اسعد محمود نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Recent Posts

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

2 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

3 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

45 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

52 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

58 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

1 hour ago