حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا ، عمران خان کا ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا .
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیغام بھیجا گیا تھا کہ اپنے ملک کا سوچیں ، پیغام کس کی طرف سے آیا تھ ، یہ ابھی نہیں بتا سکتا ، امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے .


عمران خان نے کہا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابا ہوتا ، اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں ، قومی اسمبلی کے فلور پر سپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، اب تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ، تصدیق کیلئے جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا ہے ، کسی رکن کو انفرادی طور پر بھی اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں .

. .

متعلقہ خبریں