نادیہ حسین درآمدی میک اپ پر پابندی سے مشکل میں پھنس گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی سیلون کی مالکہ نادیہ حسین درآمدی میک اپ پر پابندی سے مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امپورٹڈ میک اپ پر پابندی کے باعث نادیہ حسین نے کہا کہ ان کا اپنا کاروبار جاری رکھنا اور ملازمین کو تنخواہیں دینا ناممکن ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نادیہ حسین نے لکھا ان کاروباروں کا کیا ہوگا جو امپورٹ پر پابندی کے باعث شدید متاثر ہوئے، ان کے لیے اپنی اور ملازمین کی بقا بھی مسئلہ بن گئی ہے۔


ایک صارف کی تنقید کے جواب میں نادیہ حسین نے کہاکہ میری سرمایہ کاری جائے بھاڑ میں، اس وقت میری بنیادی ترجیح میرے ملازمین کی بقا ہے، جو کہ اب بہت مشکل ہوچکی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by News 360 (@officialnews360)