دلہا دلہن کی تصاویر لینے والا فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں جا گرا،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی بیاہ کی تقریبات میں بعض اوقات ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو دلچسپ ہی نہیں بلکہ ناقابل فراموش بھی ہوتے ہیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا ، آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ،دلہا اور دلہن کی فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں جا گرا ۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔ اس واقعے پر دلہا دلہن بھی ایسے چونکے کہ ہر دیکھنے والا ہنس پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Luxury Wedding Video & Photo (@aperinastudios)


ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔