انقرہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوام کےدرمیان رابطوں کو فروغ دیا جاسکے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ ترکی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ترک تاجربرادری کےساتھ بات چیت ہوئی، دوطرفہ تجارتی حجم کو5 بلین ڈالرتک لےجانےکی خواہش کااظہارکیا، ترک حکومت، شہریوں، کاروباری افراد کیلئے ویزوں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوام کےدرمیان رابطوں کو فروغ دیا جاسکے .
In my interaction with Turkish business community last night, I expressed my keen desire to take volume of bilateral trade to $5 billion in 2 years. We will take necessary steps to facilitate visas for Turkish citizens & business persons to boost trade & people-to-people contacts
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 1, 2022
گذشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال ہے، بدقسمتی سے ہمارے تعلقات کی دوطرفہ تجارت میں عکاسی نہیں ہوتی، پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا .
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا موجودہ حجم ناکافی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں .
شہباز شریف نے کہا کہ آئیں آج عزم کریں کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس ہدف کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا .