نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے،عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔
انہوں نے لکھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کیخلاف کیسز بند کیےجائیں گے نیب قانون میں ترمیم سے میگا کرپشن کانیادورشروع ہوجائےگا۔
عمران خان نے تجویز پیش کی کہ سیاستدانوں کےتمام میگاکیسزکی نگرانی کیلئےمانیٹرنگ جج ہونا چاہیے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کےلیے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
The NAB bill amendment is basically an NRO & will destroy the anti corruption drive in Pakistan for all times to come. All cases against NS, SS & AZ will be closed &a new round of mega corruption will commence.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 31, 2022
ان کا کہنا تھا کہ 5 ماہ گزر چکےاورایف آئی اےفردجرم عائدکرنےمیں ناکام رہی ہے پتہ چلتا ہےکہ کس طرح بڑے چور نظام کا استحصال اور ہیرا پھیری کرتے ہیں کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر اپنے اور خاندان کے کیسز میں مداخلت کر رہے ہیں ایف آئی اے نے وزیر کرائم کے کہنے پر ضمنی ریفرنس کاچالان واپس لیا ایف آئی اے وزیر کرائم کےکہنے پر کیس کو مکمل طور پر تباہ کر رہا ہے۔