ملائیکہ اروڑا کی دولت سے موازنہ ہونے پر ارجن کپور برہم، وجہ بھی بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) اداکار ارجن کپور اپنی اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی دولت کا موازنہ کرنے پر میڈیا پر برہم ہوگئے . اداکار ارجن کپور نے اپنی اسٹاگرام سٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2021ء میں ایسی احمق ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائیکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سالوں کی محنت کر کے یہ مقام کسی سے موازنہ کرنے کے لیے حاصل نہیں کیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں . اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی کھل کر بات کرتے ہیں . اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون 20 سال کی عمر میں سخت محنت کی اور تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا، میں نے انہیں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں پایا، وہ اپنے دل میں کسی کے لیے بغض نہیں رکھتیں، ملائیکہ عزت سے کام کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں . خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور پچھلے کئی مہینوں نے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں . ملائیکہ اروڑا اکثر ارجن کپور کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں