ملائیکہ اروڑا کی دولت سے موازنہ ہونے پر ارجن کپور برہم، وجہ بھی بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) اداکار ارجن کپور اپنی اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی دولت کا موازنہ کرنے پر میڈیا پر برہم ہوگئے۔اداکار ارجن کپور نے اپنی اسٹاگرام سٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2021ء میں ایسی احمق ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائیکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سالوں کی محنت کر کے یہ مقام کسی سے موازنہ کرنے کے لیے حاصل نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا ایک دوسرے کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے دونوں ہی کھل کر بات کرتے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون 20 سال کی عمر میں سخت محنت کی اور تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا، میں نے انہیں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں پایا، وہ اپنے دل میں کسی کے لیے بغض نہیں رکھتیں، ملائیکہ عزت سے کام کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور پچھلے کئی مہینوں نے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا اکثر ارجن کپور کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago