حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، عمران خان کا اہم انکشاف

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، کس نے پیغام بھیجا یہ ابھی نہیں بتاسکتا،.
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے ، پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیاپی ٹی وی کا اینکر اس کا حصہ تھا، یہ اسرائیل کیوں گئے؟ یہ سارا پلان کا حصہ تھا۔بھارت سے تجارت کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تجارت شروع کر دی، ہندوستان کیساتھ دوستی کامطلب کشمیریوں کےخون سےسوداہے،
امریکی مراسلے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جوسائفر پاکستان کو بھیجا گیا وہ جمیکا جیسے ملک کو بھی نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔
یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے چارسدہ میں پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔