ویزے کے حامل کون سے پاکستانی انٹرویوز سے مستثنیٰ ہونگے؟ امریکی سفارت کا اہم اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ویزوں کے اہل کون سے پاکستانی بغیر انٹرویوز کے امریکا جا سکتے ہیں؟، امریکی سفارت خانے نے واضح کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹ پر اعلان کیا گیا کہ اسٹوڈنٹ ویزہ ، ایکسچینج، ورکنگ اور کمپنی ویزوں پر امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انٹرویوز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافروں کو انٹرویو سے استثنیٰ کا مقصد ویزوں کے حصول کو آسان بنانا اور وقت پر ان کے اجرا کو یقینی بنانا ہے۔
سفارت خانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت ویزوں کے اہل کچھ افراد کو ویزوں کی درخواست جمع کروانے کے بعد بھی انٹرویوز کے لیے امریکی سفارت خانے کے قونصلیٹ جنرل بلایا جا سکتا ہے۔


درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں
https://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp
مزید تفصیلات اور دیگر سوالات کے تفصیلی جوابات کے لیے بھی نیچے دی جانے والی ویب سائٹ پر جائیں
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.